Posts tagged ‘Funny’

مزاحیہ اردو شاعری

 

Advertisements

نومبر 25, 2010 at 12:22 تبصرہ کریں

بال بانکا

ایک عورت ایک دن ہمجولیوں کے درمیان
کررہی تھی اپنے شوہر کی بیاں کچھ خوبیاں
کہہ رہی تھی زور دے کر اس کے فرضی واقعات
سن رہی تھیں غور سے محفل میں ساری ناریاں
جب وہ بولی بال بانکا ان کا ہو سکتا نہیں
سب نے یہ سمجھا کہ عورت کر رہی ہے شیخیاں
اک سہیلی نے یہ پوچھا کر کے لہجہ طنزیہ
کیا بہادر ہیں زیادہ آپ کے شوہر میاں
وہ یہ بولی ہنس کے پیاری کیا کہوں میں آپ سے
بات جو میں کہہ رہی ہوں اس کو سمجھو میری جاں
صرف یہ مطلب ہے میری سیدھی سچی بات کا
اے مری ہمجولیوں! ہیں گنجے بے چارے میاں

اکتوبر 14, 2010 at 10:46 تبصرہ کریں

علامہ اقبال کے ادبی لطیفے

(1) علامہ اقبال بچپن ہی سے بذلہ سنج اور شوخ طبیعت واقع ہوئے تھے۔ ایک روز جب ان کی عمر گیارہ سال کی تھی انہیں سکول پہنچنے میں دیر ہو گئی۔ ماسٹر صاحب نے پوچھا: اقبال تم دیر سے آئے ہو؟

اقبال نے بے ساختہ جواب دیا: جی ہاں، اقبال ہمیشہ دیر سے آتا ہے۔

(2) پنجاب کے مشہور قانون دان چودھری شہاب الدین علامہ کے بے تکلف دوستوں میں سے تھے۔ ان کا رنگ کالا اور ڈیل ڈول زیادہ تھا۔ ایک روز وہ سیاہ سوٹ پہنے ہوئے اور سیاہ ٹائی لگائے کورٹ میں آئے تو اقبال نے انہیں سرتاپا سیاہ دیکھ کر کہا:

ارے چودھری صاحب، آج آپ ننگے ہی چلے آئے۔

(3) بمبئی میں عطیہ فیضی نے اقبال سے کہا:

اقبال، عورت کی گود کے لیے بچے کا ہونا بہت ضروری ہے۔

اقبال نے کہا: اور مرد کی آغوش کے لیے؟

عطیہ بولی——–شٹ اپ

(4) علامہ اقبال کو ستار بجانے کا بہت شوق تھا۔ ایک صبح ستار بجانے میں محو تھے کہ سر ذولفقار علی اور سردار جوگندر سنگھ تشریف لے آئے۔ ان کو ستار بجاتے دیکھ کر جوگندر سنگھ بولے: ہر وقت ستار کو گود میں لیے بیٹھے رہتے ہو۔علامہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: کیا کروں ”سکھنی“ جو ہوئی۔

سردار صاحب نے بھی برجستہ جواب دیا: اچھا ہوا آج پتہ چل گیا کہ آپ ”سکھ دے“ ہو۔

ستمبر 3, 2010 at 08:05 تبصرہ کریں

بچپن کی آرزو

دو دوستوں میں گفتگو کا سلسلہ چلا

ان میں سے ایک دوسرے سے پوچھنے لگا

پہلا دوست

پوری ہوئی کبھی کوئی بچپن کی آرزو

آمل کے کریں آج یہی ایک جستجو

بچپن میں میری آرزو تھی ڈاکٹر بنوں

گر یہ نہ بن سکا تو میں اک ماسٹر بنوں

ہر چند کہ میں بن نہ سکا ڈاکٹر جناب

اللہ کے کرم سے ہوں میں ماسٹر جناب

دوسرا دوست

بچپن میں آرزو تھی بنوں با کمال میں

شاعر ہی بننا چاہتا تھا بے مثال میں

ہر چند شاعری کی تمنا شدید تھی

لیکن اک آرزو مرے دل میں مزید تھی

پوری ہوئی تمنا جوانی میں وہ مری

عبرت کی چیز بھی ہے کہانی میں وہ مری

مجھ کو پکڑ کے مارتا تھا جب بھی کوئی بال

آتا تھا گنجا ہونے کا دل میں مرے خیال

بچپن کی آرزو تو نے رسوا کیا ہے آج

کل بال خوب سر پہ تھے گنجا کیا ہے آج

ستمبر 2, 2010 at 05:07 1 comment

Lab Pe Aati Hai Dua

جولائی 20, 2010 at 08:51 تبصرہ کریں

Funny Ghazal in Urdu

جولائی 3, 2010 at 12:21 1 comment

Urdu Jokes

جولائی 2, 2010 at 12:31 2 comments

Older Posts


A Place For Indian And Pakistani Chatters

Todd Space Social network

زمرے

RSS Urdu Sad Poetry

  • GHAZAL BY SAGHAR SIDDIQUI مارچ 1, 2015
    Filed under: Ghazal, Nazam, Saghir Siddiqui, Urdu Poetry Tagged: FAREB, Ghazal, Ghazal by Saghir Siddiqui, NASHEMAN, Pakistani Poetry Writer, QAYAMAT, Sad Urdu Poetry, SAGHAR, Saghir Siddiqui, SHAGOOFAY, SHETAN, TERI DUNIYA MAI YA RAB, Urdu, Urdu Adab, Urdu Poetry, Urdu shayri, ZEEST
  • چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں فروری 28, 2015
    چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ھے پیش قدمی سے مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کے یہ جلوئے پرائے ہیں میرے ہمراہ اب ہیں رسوائیاں میرے ماضی […] […]
  • Dil main Thkana اکتوبر 6, 2012
    درد کا دل میں ٹھکا نہ ہو گیا زندگی بھر کا تماشا ہو گیا مبتلائے ھم بھی ہو گئے ان کا ہنس دینا بہانا ہو گیا بے خبر گلشن تھا میرے عشق سے غنچے چٹکے راز افشا ہو گیا ماہ و انجم پر نظر پڑنے لگی ان کو دیکھے اک زمانہ ہو گیا تھے نیاز […] […]
  • Ghazal-Sad Poetry ستمبر 9, 2012
    Ghazal-Sad PoetryFiled under: Bazm-e-Adab, Ghazal, Meri Pasand, My Collection, Pakistani writers, Picture Poetry, Poetry, Poetry Collection, ROMANTIC POETRY, Sad Poetry, Uncategorized, Urdu, Urdu Khazana, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Point, Urdu Station, Urdu Time, Urdu translation Tagged: ahmed faraz, Bazm-e-Adab, Female Writer, Ikhlaki Kahanian, Imran […]
  • Ik tere rooth janne say اگست 28, 2012
    تیرے روٹھ جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا پھول بھی کھلیں گے تارے بھی چمکیں گے مینا بھی برسے گی ھاں مگر کسی کو مسکرانہ بھول جائے گا "اک تیرے روٹھ جانے سے” Filed under: Nazam, Urdu Poetry Tagged: Faraq, ik teray, Indian, Muhabbat, Muskurana, Nahi, Nazam, nazm, Pakistani, Poem, Poetry, Romantic Urdu Poetry, […] […]
  • yadoon ka jhoonka اگست 13, 2012
    یادوں کا اک جھونکا آیا ھم سے ملنے برسوں بعد پہلے اتنا رٰوئے نہیں تھے جتنا روٰئے برسوں بعد لمحہ لمحہ گھر اجڑا ھے، مشکل سے احساس ہوا پتھر آئے برسوں پہلے ، شیشے ٹوٹے برسوں بعد آج ہماری خاک پہ دنیا رونے دھونے بیٹھی ھے پھول ہوئے ہیں اتنے سستے جانے کتنے برسوں بعد […] […]
  • Log Mosam Ki tarah Kaisay Badal Jaty Hain-Urdu Gazhal جولائی 29, 2012
    Log Mosam Ki tarah Kaisay Badal Jaty Hain-Urdu Gazhal Filed under: Bazm-e-Adab, Dil Hai Betaab, Meri Pasand, My Collection, Nazam, Pakistani writers, Picture Poetry, Poetry Collection, Sad Poetry, Urdu Khazana, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Point, Urdu Station, Urdu Time, Urdu translation Tagged: Bazm-e-Adab, Best Urdu Poetry, Dil Hai Betaab, Marsia Sad P […]
  • Mera Qalam Meri Soch Tujh Se Waabasta – Romantic Urdu Poetry جولائی 21, 2012
    MERA QALAM MERI SOCH TUJH SE WAABASTA – ROMANTIC URDU POETRY Mera qalam meri soch tujh se waabasta Meri to zeest ka her rang tujh se waabasta Lab pe jo phool they khushiyon k sab tere hi they Aaj is aankh k aansu b tujh se waabasta Hum kisi b rah pe chalen paas tere […]
  • Kabhi Khawabon Main Milain-Pakistani writers جولائی 12, 2012
    Kabhi Khawabon Main Milain-Pakistani writers Filed under: Pakistani writers Tagged: ahmed faraz, BEST URDU NOVELS, Female Writer, Ikhlaki Kahanian, Imran Series, Islamic Books, Islamic Duayen, Jasoosi Duniya, JASOOSI KAHANIAN, Jasoosi Novels, Mazhar Kaleem, Meri Pasand, My Collection, Night Fighter, Pakistani Writers, PARVEEN SHAKIR, Poetry Collection, roman […]
  • Ghazal-Sad Poetry جولائی 4, 2012
    Ghazal-Sad PoetryFiled under: Bazm-e-Adab, Meri Pasand, My Collection, Pakistani writers, Picture Poetry, Poetry, Poetry Collection, Poetry Urdu Magazine, ROMANTIC POETRY, Sad Poetry, Uncategorized, Urdu, Urdu Khazana, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Point, Urdu Station, Urdu Time, Urdu translation Tagged: ahmed faraz, Bazm-e-Adab, Female Writer, Ikhlaki Ka […]