Posts tagged ‘Best Poetry of Parveen Shakir’

پروین شاکر کے بارے میں

پروین شاکر 24 نومبر 1954 ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ آپ کو اردو کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت ہی کم عرصے میں وہ شہرت حاصل ہوئی جو بہت کم لوگوں کو حاصل ہو پاتی ہے۔ انگریزی ادب اور زبان دانی میں گریجویشن کیا اور بعد میں انہی مضامین میں جامعہ کراچی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ پروین شاکر استاد کی حیثیت سے درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہیں اور پھر بعد میں آپ نے سرکاری ملازمت اختیار کر لی۔ سرکاری ملازمت شروع کرنے سے پہلے نو سال شعبہ تدریس سے منسلک رہیں، اور 1986ء میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ ، سی بی آر اسلام آباد میں سیکرٹری دوئم کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے لگیں۔1990 میں ٹرینٹی کالج جو کہ امریکہ سے تعلق رکھتا تھا تعلیم حاصل کی اور 1991ء میں ہاورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ پروین کی شادی ایک ڈاکٹر نصیر علی سے ہوئی جس سے بعد میں طلاق لے لی۔ 26 دسمبر 1994ء کو ٹریفک کے ایک حادثے میں اسلام آباد میں ، بیالیس سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ان کے بیٹے کا نام مراد علی ہے۔ انکی شاعری کا موضوع محبت اور عورت ہے۔ خوشبو، صدبرگ، خودکلامی، انکار اور ماہ تمام ان کے مشہور مجموعہ کلام ہیں۔
پروین شاکر کی یادگار شاعری


فروری 3, 2011 at 07:45 تبصرہ کریں

Poetry of Parveen Shakir

جون 25, 2010 at 12:48 4 تبصرہ


A Place For Indian And Pakistani Chatters

Todd Space Social network

زمرے