سنہری باتیں
اگست 17, 2011 at 12:09 gracelydia51 تبصرہ چھوڑیں
- فکر کے درخت کو صبر کا پانی دیتے رہنا چاہیے تا کہ آنے والی نسلیں خوشحال زندگی بسر کریں.
- زندگی گزارنے کا صحیح لطف اسی میں ہے کہ آپ کا دل محبت اور دماغ عقل سے بھرا ہو.
- بلندی سے کھڑے ہو کر نیچے حقارت سے مت دیکھیں بلکہ یہ سوچیں کہ کبھی آپ بھی نیچے کھڑے تھے.
- کسی پر کیچڑ مت اُچھالو اس سے دوسروں کے کپڑے خراب ہوں یا نہ ہوں مگر تمھارے ہاتھ ضرور خراب ہو جائیں گے.
- جو چھوٹے ہاتھ سے دیتا ہے وہ لمبے ہاتھ سے پاتا ہے.
- مانگو گے تو تمھیں دیا جائے گا، ڈھونڈو گے تو پاؤ گے.
- علم ایسا بادل ہے جس سے رحمت ہی رحمت برستی ہے.
- ظاہر پر نا جا، آگ دیکھنے میں سرخ لگتی ہے پر اس کا جلایا ہوا سیاہ ہو جاتا ہے.
- مشاہدے سے آپ بہت کچھ جان سکتے ہیں مگر سیکھتے تجربے سے ہی ہیں.
- سکھ خوشی کا نام نہیں، غم اور خوشی دونوں سے بے نیاز ہونے کا نام ہے.
- کہنے والا یقین سے محروم ہو تو سننے والا تاثیر سے محروم رہتا ہے.
- موت کو یاد رکھنا نفس کی تمام بیماریوں کی دوا ہے.
- علم کی طلب میں شرم مناسب نہیں، جہالت شرم سے بد تر ہے.
Advertisements
Entry filed under: Urdu Adab : اردو ادب. Tags: Urdu, Urdu Adab, اردو, اردو ادب, سنہری باتیں.
Trackback this post | Subscribe to the comments via RSS Feed