نماز تراویح کی فضیلت

اگست 10, 2011 at 11:57 تبصرہ کیجیے

سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا: جس نے ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے اور اس کی راتوں میں قیام کیا(تراویح ادا کی) اس کے پچھلے گناہ معاف کر دئیے گئے.
رمضان المبارک میں عشاء کی نماز کے بعد وتر سے پہلے جو بیس رکعت نماز ادا کرتے ہیں، اسے ہم تراویح کے نام سے اس لئے پکارتے ہیں کہ اس میں ہر چار رکعات کے بعد تھوڑی دیر بیٹھتے ہیں، اس بیٹھنے کو ترویحہ کہتے ہیں. تراویح ترویح کی جمع ہے. ترویحہ کے معنی استراحت کے ہیں جو راحت جیسے مشتق ہے. چونکہ بیس رکعت تراویح میں پانچ ترویحے ہوتے ہیں، اس لئے اسے نماز تراویح کہتے ہیں. نماز پڑھنا شریعت کی نظر میں راحت ہے، جیسا کہ ہادیِ برحق سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلّم نے اسشاد فرمایا: “نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے” ایک اور حدیث میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا: روزے دار کے لئے دو خوشیاں ہیں، ایک افطار کے وقت اور دوسری خوشی اس وقت، جب اپنے رب سے ملاقات کرتا ہے” بظاہر ملاقات سے مراد تراویح ہے.
نماز تراویح کا طریقہ وہی ہے جو دیگر نمازوں کا ہے اور اس کی نیت اس طریقے سے ہے” میں دو رکعت نماز تراویح پڑھنے کی نیت کرتا ہوں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلّم کی سنت ہے” کہہ کر اللہ اکبر کی نیت باندھ لے، تراویح کے لئے شروع میں بیس رکعت کی نیت کافی ہے. ہر دو رکعت پر نیت شرط نہیں مگر ہر دو رکعت پر نیت کر لینا بہتر ہے. دل کی نیت بھی کافی ہے.
پورے رمضان المبارک میں دوران تراویح ایک مرتبہ قرآن مجید کا پڑھنا سنّت مؤکدہ ہے.
جب رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے، اس رات سے تراویح شروع کی جائے اور جب عید کا چاند نظر آئے تو چھوڑ دی جائے. پورے ماہ تراویح پڑھنا سنّت مؤکدہ ہے. اگرچہ تراویح میں قرآن مہینے سے پہلے ہی ختم کر دیا جائے مثلاً تین دن، دس، پندرہ، اکیس، ستائیس وغیرہ میں، باقی دنوں میں تراویح پڑھنا سنّت مؤکدہ ہے.
تراویح سنّت مؤکدہ ہے. بلا عذر ان کو چھوڑنے والا گنہگار ہے. خلفائے راشدین، صحابہ کرام اور سلف صالحین سے اس کی پابندی ثابت ہے. سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا، مجھے خیال ہوا کہ کہیں تراویح فرض نہ ہو جائیں، اس وجہ سے آپ نے مواظبت نہیں فرمائی. حقیقت میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلّم کا یہ فرمانا خود ہی اس کے اہتمام کی کھلی دلیل ہے کہ کسی شخص کا یہ کہنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلّم نے تراویح ترک کیں، میں بھی چھوڑتا ہوں، قطعاً نا قابلِ قبول اور نا واقفیت پر مبنی ہے.
اگر کوئی شخص کسی عذر کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتاتو وہ نماز تراویح ضرور ادا کرے، اس کا اجروثواب ضرور ملے گا. لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ جو روزہ نہ رکھے، وہ تراویح بھی نہ پڑھے یا تراویح کے بغیر روزہ ادا نہ ہو گا. یہ دونوں ایک دوسرے کے تابع نہیں، دونوں کا الگ الگ ثواب ہے. یہ الگ بات ہے کہ بغیر عذرِ شرعی کے روزہ چھوڑنا سخت عزاب، وبال کا باعث ہے.
رمضان المبارک کا مہینہ بڑا سعادتوں والا ہے. اس ماہِ مبارک میں ہر نفل عمل کا اجروثواب فرض کے برابر ملتا ہے. اور ہر فرض کا ستّر فرائض کے برابر، مساجد نمازیوں سے بھر جاتی ہیں، دل خودبخود اللہ کی طرف مائل ہو جاتا ہے. ایسی صورت میں ہم ہمہ تن اللہ کی طرف فجوع کریں. پوری امّت مسلمہ، اپنے ملک کے لئے اللہ کے حضور گڑگڑا کر کر دعا کرے اور پورے مہینے فرائض ادا کرنے کے ساتھ ساتھ عبادت کے لئے وقف کر دے.
سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلّم کا فرمان ہے: جو لوگ ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان کی راتوں میں قیام (تراویح پڑھیں گے) کریں گے، ان کے سب پچھلے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے. قرآن کریم کی ایک حرف کی تلاوت پر دس نیکیاں ملتی ہیں اور رمضان میں ہر نیکی کا ثواب ستّر گنا زیادہ ہوتا ہے. یعنی صرف “الم” کی تلاوت پر ہمیں دو سو نیکیاں مل گئیں، یہ کم از کم ہیں، تو حقیقت میں اس سے بہت زیادہ ہیں، اور جو فضیلت پڑھنے والے کے لئے ہے وہی سننے والے کے لئے بھی ہے. (سبحٰن اللہ)

Entry filed under: Islam : اسلام, Islamic Months: اسلامی مہینے. Tags: , , , , , , .

حسن پر ناز نہ کرنا Ramzan k Lye Duayen

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed


A Place For Indian And Pakistani Chatters

Todd Space Social network

زمرے

RSS Urdu Sad Poetry

  • GHAZAL BY SAGHAR SIDDIQUI مارچ 1, 2015
    Filed under: Ghazal, Nazam, Saghir Siddiqui, Urdu Poetry Tagged: FAREB, Ghazal, Ghazal by Saghir Siddiqui, NASHEMAN, Pakistani Poetry Writer, QAYAMAT, Sad Urdu Poetry, SAGHAR, Saghir Siddiqui, SHAGOOFAY, SHETAN, TERI DUNIYA MAI YA RAB, Urdu, Urdu Adab, Urdu Poetry, Urdu shayri, ZEEST
  • چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں فروری 28, 2015
    چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ھے پیش قدمی سے مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کے یہ جلوئے پرائے ہیں میرے ہمراہ اب ہیں رسوائیاں میرے ماضی […] […]
  • Dil main Thkana اکتوبر 6, 2012
    درد کا دل میں ٹھکا نہ ہو گیا زندگی بھر کا تماشا ہو گیا مبتلائے ھم بھی ہو گئے ان کا ہنس دینا بہانا ہو گیا بے خبر گلشن تھا میرے عشق سے غنچے چٹکے راز افشا ہو گیا ماہ و انجم پر نظر پڑنے لگی ان کو دیکھے اک زمانہ ہو گیا تھے نیاز […] […]
  • Ghazal-Sad Poetry ستمبر 9, 2012
    Ghazal-Sad PoetryFiled under: Bazm-e-Adab, Ghazal, Meri Pasand, My Collection, Pakistani writers, Picture Poetry, Poetry, Poetry Collection, ROMANTIC POETRY, Sad Poetry, Uncategorized, Urdu, Urdu Khazana, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Point, Urdu Station, Urdu Time, Urdu translation Tagged: ahmed faraz, Bazm-e-Adab, Female Writer, Ikhlaki Kahanian, Imran […]
  • Ik tere rooth janne say اگست 28, 2012
    تیرے روٹھ جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا پھول بھی کھلیں گے تارے بھی چمکیں گے مینا بھی برسے گی ھاں مگر کسی کو مسکرانہ بھول جائے گا “اک تیرے روٹھ جانے سے” Filed under: Nazam, Urdu Poetry Tagged: Faraq, ik teray, Indian, Muhabbat, Muskurana, Nahi, Nazam, nazm, Pakistani, Poem, Poetry, Romantic Urdu Poetry, […] […]
  • yadoon ka jhoonka اگست 13, 2012
    یادوں کا اک جھونکا آیا ھم سے ملنے برسوں بعد پہلے اتنا رٰوئے نہیں تھے جتنا روٰئے برسوں بعد لمحہ لمحہ گھر اجڑا ھے، مشکل سے احساس ہوا پتھر آئے برسوں پہلے ، شیشے ٹوٹے برسوں بعد آج ہماری خاک پہ دنیا رونے دھونے بیٹھی ھے پھول ہوئے ہیں اتنے سستے جانے کتنے برسوں بعد […] […]
  • Log Mosam Ki tarah Kaisay Badal Jaty Hain-Urdu Gazhal جولائی 29, 2012
    Log Mosam Ki tarah Kaisay Badal Jaty Hain-Urdu Gazhal Filed under: Bazm-e-Adab, Dil Hai Betaab, Meri Pasand, My Collection, Nazam, Pakistani writers, Picture Poetry, Poetry Collection, Sad Poetry, Urdu Khazana, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Point, Urdu Station, Urdu Time, Urdu translation Tagged: Bazm-e-Adab, Best Urdu Poetry, Dil Hai Betaab, Marsia Sad P […]
  • Mera Qalam Meri Soch Tujh Se Waabasta – Romantic Urdu Poetry جولائی 21, 2012
    MERA QALAM MERI SOCH TUJH SE WAABASTA – ROMANTIC URDU POETRY Mera qalam meri soch tujh se waabasta Meri to zeest ka her rang tujh se waabasta Lab pe jo phool they khushiyon k sab tere hi they Aaj is aankh k aansu b tujh se waabasta Hum kisi b rah pe chalen paas tere […]
  • Kabhi Khawabon Main Milain-Pakistani writers جولائی 12, 2012
    Kabhi Khawabon Main Milain-Pakistani writers Filed under: Pakistani writers Tagged: ahmed faraz, BEST URDU NOVELS, Female Writer, Ikhlaki Kahanian, Imran Series, Islamic Books, Islamic Duayen, Jasoosi Duniya, JASOOSI KAHANIAN, Jasoosi Novels, Mazhar Kaleem, Meri Pasand, My Collection, Night Fighter, Pakistani Writers, PARVEEN SHAKIR, Poetry Collection, roman […]
  • Ghazal-Sad Poetry جولائی 4, 2012
    Ghazal-Sad PoetryFiled under: Bazm-e-Adab, Meri Pasand, My Collection, Pakistani writers, Picture Poetry, Poetry, Poetry Collection, Poetry Urdu Magazine, ROMANTIC POETRY, Sad Poetry, Uncategorized, Urdu, Urdu Khazana, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Point, Urdu Station, Urdu Time, Urdu translation Tagged: ahmed faraz, Bazm-e-Adab, Female Writer, Ikhlaki Ka […]

%d bloggers like this: