بندوں کے حقوق

جون 2, 2011 at 09:59 تبصرہ کیجیے

قرآن مجید فرقانِ حمید میں ارشادِ باری تعالٰی ہے :” اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور والدین کے ساتھ اور قرابت داروں کے ساتھ اور یتیموں کے ساتھ اور مسکینوں کے ساتھ اور اپنے زیر دستوں کے ساتھ نیک سلوک کرو، یقیناً اللہ اس شخص کو پسند نہیں کرتا جو تکبّر کرنے والا، شیخی بگھارنے والا ہو، ایسے لوگ خود بخل کریں اور لوگوں کو بھی بخل کا حکم دیں اور جو کچھ اللہ نےانہیں اپنے فضل سے دیا ہے، اسے چھپائیں.”
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہہ سے روایت ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا: “جس شخص نے اپنے کسی مسلم بھائی کی آبرو پر حملہ کیا ہو یا کسی پر ظلم کیا ہو، اسے چاہیے کہ اسے آج ہی معاف کرا لے قبل اس کے کہ اس کے پاس درہم دینار نہ رہیں، کیوں کہ (روز قیامت) اگر اس کا کوئی عمل صالح ہو گا تو اس میں سے اس کے ظلم کے برابر لے لیا جائیگا اور اس کے پاس نیکیاں نہ ہوں گی تو مظلوم کی بدیاں لے کر اس پر لاد دی جائیں گی.”
صحیح مسلم میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہہ ہی سے روایت ہے کہ حضور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلّم نے صحابہ سے مخاطب ہو کر ارشاد فرمایا: “جانتے ہو مفلس کون ہے؟”
صحابہ نے عرض کیا:”ہم میں سے مفلس وہ شخص ہے جس کے پاس نہ درہم ہوں نا سامان اسباب.” نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا: “روز قیامت میری اُمّت میں سے مفلس وہ شخص ہو گا جو دینا سے نماز، روزہ، زکٰوۃ لے کر آئے گا اور ساتھ ہی کسی کو گالی دینے، کسی پر تہمت لگانے، کسی کا مال کھا جانے، کسی کو نا حق مارنے کے گناہ بھی ساتھ لائے گا. پھر ہر مظلوم کو اس کی نیکیوں میں سے حصّہ دے دیا جائیگا. جب اس کی نیکیاں ختم ہو جائیں گی، لیکن لوگوں کے حقوق پھر بھی باقی رہ جائیں گے تو ان کی برائیاں اور گناہ اس پر ڈال دئیے جائیں گے اور پھر اسے دوزخ میں پھینک دیا جائیگا.” تمام علمائے کرام دین کے نزدیک یہ متفقہ مسئلہ ہے کہ اگر کسی نے دینا میں کسی کا حق ماراہوتا تو جب تک اس شخص سے یہ معاف نہیں کرایا جائے گا، اس وقت تک اللہ تعالٰی کی طرف سے بھی معافی نہیں ملے گی. حقوق العباد میں سب سے پہلا حق یہ ہے کہ دوسروں کی عزت و آبرو کا احترام کیا جائے اور کسی کو گزند نہ پہنچائی جائے. دوسرا حق یہ ہے کہ کسی کی جان نہ لے جائے، سوائے اس کے کہ باقاعدہ جنگ ہو یا کسی جرم کی سزا دینے کے حکم پر عمل درآمد کرنا ہو. تیسرا حق یہ ہے کہ کسی کا مال نا حق نہ کھایا جائے. چوتھا حق یہ ہے کہ کسی انسان کو حقیر نہ جانے اور پانچواں حق یہ کہ جو لوگ بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں، ان کی مدد کی جائے اور معاشی طور پر پریشان لوگوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کی جائے. حجۃ الوداع کے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا: “لوگو تمھارے خون اور تمھارے مال تم پر اس طرح حرام ہیں جس طرح تم اس دن میں اس مہینے میں اور اس شہر میں قتل و غارت گری کو حرام سمجھتے ہو.” کسی کی عزت پر حملے کا معصومانہ طریقہ یہ ہے کہ اس کی غیر موجودگی میں اس کے عیوب بیان کیے جائیں جسے غیبت کہتے ہیں. قرآن پاک میں اسے مردہ بھائی کا گوشت کھانے سے تعبیر کیا گیا ہے. اس کے ساتھ بد گمانی، دوسروں کی ٹوہ میں رہنے، عجیب جوئی اور چغل خوری سے بھی منع کیا گیا ہے. چغل خور دراصل دو افراد یا دو قوموں میں بد گمانی پیدا کر کے فساد کی آگ بھڑکاتا ہے.
رسول اکرم  صلی اللہ علیہ وسلّم کا فرمان ہے:”چغل خور جنّت میں نہیں جائیں گے.”(بخاری مسلم)

Entry filed under: Islam : اسلام. Tags: , , .

نماز کے طبّی فوائد ماہِ رجب کی فضیلت و اہمیت

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed


A Place For Indian And Pakistani Chatters

Todd Space Social network

زمرے

RSS Urdu Sad Poetry

  • GHAZAL BY SAGHAR SIDDIQUI مارچ 1, 2015
    Filed under: Ghazal, Nazam, Saghir Siddiqui, Urdu Poetry Tagged: FAREB, Ghazal, Ghazal by Saghir Siddiqui, NASHEMAN, Pakistani Poetry Writer, QAYAMAT, Sad Urdu Poetry, SAGHAR, Saghir Siddiqui, SHAGOOFAY, SHETAN, TERI DUNIYA MAI YA RAB, Urdu, Urdu Adab, Urdu Poetry, Urdu shayri, ZEEST
  • چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں فروری 28, 2015
    چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ھے پیش قدمی سے مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کے یہ جلوئے پرائے ہیں میرے ہمراہ اب ہیں رسوائیاں میرے ماضی […] […]
  • Dil main Thkana اکتوبر 6, 2012
    درد کا دل میں ٹھکا نہ ہو گیا زندگی بھر کا تماشا ہو گیا مبتلائے ھم بھی ہو گئے ان کا ہنس دینا بہانا ہو گیا بے خبر گلشن تھا میرے عشق سے غنچے چٹکے راز افشا ہو گیا ماہ و انجم پر نظر پڑنے لگی ان کو دیکھے اک زمانہ ہو گیا تھے نیاز […] […]
  • Ghazal-Sad Poetry ستمبر 9, 2012
    Ghazal-Sad PoetryFiled under: Bazm-e-Adab, Ghazal, Meri Pasand, My Collection, Pakistani writers, Picture Poetry, Poetry, Poetry Collection, ROMANTIC POETRY, Sad Poetry, Uncategorized, Urdu, Urdu Khazana, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Point, Urdu Station, Urdu Time, Urdu translation Tagged: ahmed faraz, Bazm-e-Adab, Female Writer, Ikhlaki Kahanian, Imran […]
  • Ik tere rooth janne say اگست 28, 2012
    تیرے روٹھ جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا پھول بھی کھلیں گے تارے بھی چمکیں گے مینا بھی برسے گی ھاں مگر کسی کو مسکرانہ بھول جائے گا “اک تیرے روٹھ جانے سے” Filed under: Nazam, Urdu Poetry Tagged: Faraq, ik teray, Indian, Muhabbat, Muskurana, Nahi, Nazam, nazm, Pakistani, Poem, Poetry, Romantic Urdu Poetry, […] […]
  • yadoon ka jhoonka اگست 13, 2012
    یادوں کا اک جھونکا آیا ھم سے ملنے برسوں بعد پہلے اتنا رٰوئے نہیں تھے جتنا روٰئے برسوں بعد لمحہ لمحہ گھر اجڑا ھے، مشکل سے احساس ہوا پتھر آئے برسوں پہلے ، شیشے ٹوٹے برسوں بعد آج ہماری خاک پہ دنیا رونے دھونے بیٹھی ھے پھول ہوئے ہیں اتنے سستے جانے کتنے برسوں بعد […] […]
  • Log Mosam Ki tarah Kaisay Badal Jaty Hain-Urdu Gazhal جولائی 29, 2012
    Log Mosam Ki tarah Kaisay Badal Jaty Hain-Urdu Gazhal Filed under: Bazm-e-Adab, Dil Hai Betaab, Meri Pasand, My Collection, Nazam, Pakistani writers, Picture Poetry, Poetry Collection, Sad Poetry, Urdu Khazana, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Point, Urdu Station, Urdu Time, Urdu translation Tagged: Bazm-e-Adab, Best Urdu Poetry, Dil Hai Betaab, Marsia Sad P […]
  • Mera Qalam Meri Soch Tujh Se Waabasta – Romantic Urdu Poetry جولائی 21, 2012
    MERA QALAM MERI SOCH TUJH SE WAABASTA – ROMANTIC URDU POETRY Mera qalam meri soch tujh se waabasta Meri to zeest ka her rang tujh se waabasta Lab pe jo phool they khushiyon k sab tere hi they Aaj is aankh k aansu b tujh se waabasta Hum kisi b rah pe chalen paas tere […]
  • Kabhi Khawabon Main Milain-Pakistani writers جولائی 12, 2012
    Kabhi Khawabon Main Milain-Pakistani writers Filed under: Pakistani writers Tagged: ahmed faraz, BEST URDU NOVELS, Female Writer, Ikhlaki Kahanian, Imran Series, Islamic Books, Islamic Duayen, Jasoosi Duniya, JASOOSI KAHANIAN, Jasoosi Novels, Mazhar Kaleem, Meri Pasand, My Collection, Night Fighter, Pakistani Writers, PARVEEN SHAKIR, Poetry Collection, roman […]
  • Ghazal-Sad Poetry جولائی 4, 2012
    Ghazal-Sad PoetryFiled under: Bazm-e-Adab, Meri Pasand, My Collection, Pakistani writers, Picture Poetry, Poetry, Poetry Collection, Poetry Urdu Magazine, ROMANTIC POETRY, Sad Poetry, Uncategorized, Urdu, Urdu Khazana, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Point, Urdu Station, Urdu Time, Urdu translation Tagged: ahmed faraz, Bazm-e-Adab, Female Writer, Ikhlaki Ka […]

%d bloggers like this: