قیامت کی نشانیاں

اپریل 7, 2011 at 07:21 تبصرہ کیجیے

حضرت حزیفہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ عليہ وسلّم نے فرمایا:بہتّر (72) چیزیں قرب قیامت کی علامت ہیں، جب تم دیکھوکہ:
  • لوگ نمازیں غارت کرنے لگیں گے، یعنی نمازوں کا اہتمام رخصت ہو جائے گا.
  • امانت ضائع کرنے لگیں گے یعنی جو امانت ان کے پاس رکھی جائے گی اس میں خیانت کرنے لگیں گے.
  • سود کھانے لگیں گے.
  • جھوٹ کو حلال سمجھنے لگیں گے یعنی جھوٹ ایک فن اور ہنر بن جائے گا.
  • معمولی معمولی باتوں پر خون ریزی کریں گے، زرا زرا سی بات پر دوسرے کی جان لے لیں گے.
  • اونچی اونچی عمارتیں بنائیں گے.
  • دین بیچ کر دنیا جمع کریں گے.
  • قطع رحمی یعنی رشتہ داروں سے بد سلوکی ہو گی.
  • انصاف نایاب ہو جائے گا.
  • جھوٹ سچ بن جائے گا.
  • لباس ریشم کا پہنا جائے گا.
  • ظلم عام ہو جائے گا.
  • طلاقوں کی کثرت ہو گی.
  • نا گہانی موت عام ہو جائے گی یعنی ایسی موت جس کا پہلے سے پتہ نہیں ہو گا.
  • امانت دار کو خائن سمجھا جائے گا یعنی امانت دار پر یہ تہمت لگائی جائے گی کہ یہ خیانتی ہے.
  • جھوٹے انسان کو سچا سمجھا جائے گا.
  • سچے انسان کو جھوٹا سمجھا جائے گا.
  • تہمت درازی عام ہو گی یعنی لوگ دوسروں پر جھوٹی تہمتیں لگائیں گے.
  • بارش کے باوجود گرمی ہو گی.
  • لوگ اولاد کی خواہش کرنے کے بجائے اولاد سے کراہت محسوس کریں گے یعنی لوگ یہ دعا کرنے لگیں گے کہ اولاد نہ ہو.
  • کمینے لوگ عیش و عشرت کی زندگی بسر کریں گے.
  • شریفوں کا ناک میں دم ہو جائے گا یعنی شریف لوگ شرافت لے کر بیٹھیں گے تو دنیا سے کٹ جائیں گے.
  • امیر اور وزیر جھوٹ کے عادی بن جائیں گے.
  • امین خیانت کرنے لگیں گے.
  • سردار ظلم پیشہ ہوں گے.
  • عالم اور قادری بد کردار ہوں گے یعنی عالم بھی ہیں اور قرآن کی تلاوت بھی کرتے ہیں مگر بد کردار ہیں.
  • لوگ جانوروں کی کھالوں کے لباس پہنیں گے.
  • لوگ جانوروں کی کھالوں سے بنے اعلی درجے کے لباس پہنیں گے لیکن ان کے دل مردار سے بھی زیادہ بدبودار ہوں گے.
  • اور ایلوے سے بھی زیادہ کڑوے ہوں گے.
  • سونا عام ہو جائے گا.
  • چاندی کی مانگ بڑھ جائے گی.
  • گناہ زیادہ ہو جائیں گے.
  • امن کم ہو جائے گا.
  • قرآن کریم کے نسخوں کو آراستہ کیا جائے گا اور اس پر نقش ونگار بنائے جائیں گے.
  • مسجدوں میں نقش و نگار کئے جائیں گے.
  • اونچے اونچے مینار بنیں گے.
  • لیکن دل ویران ہوں گے.
  • شرابیں پی جائیں گی.
  • شرعی سزاؤں کو معطل کر دیا جائے گا.
  • لونڈی اپنے آقا کو جنے گی یعنی بیٹی ماں پر حکمرانی کرے گی.
  • جو لوگ ننگے پاؤں، ننگے بدن، غیرمزہب ہوں گے وہ بادشاہ بن جائیں گے.
  • تجارت میں عورت مرد کے ساتھ شرکت کرے گی، جیسے آج کل ہو رہا ہے.
  • مرد عورتوں کی نقالی کریں گے.
  • عورتیں مردوں کی نقالی کریں گی یعنی مرد عورتوں جیسا حلیہ بنائیں گے اورعورتیں مردوں جیسا حلیہ بنائیں گی.
  • غیر اللہ کی قسمیں کھائی جائیں گی یعنی قسم تو صرف اللہ یا اللہ کی صفت کی کھانا جائز ہے، دوسری چیزوں کی قسم کھانا حرام ہے.
  • مسلمان بھی بغیر کہے جھوٹی گواہی دینے کو تیار ہو جائیں گے.
  • صرف جان پہچان کے لوگوں کو سلام کیا جائے گا حالانکہ حضور نبی کریم صلی اللہ عليہ وسلّم کا فرمان ہے کہ جس کو تم جانتے ہو اسکو بھی سلام کہو اور جس کو تم نہیں جانتے اس کو بھی سلام کہو.
  • غیر دین کے لئے شرعی علم پڑھا جائے گا یعنی شرعی علم دین کے لئے نہیں بلکہ دنیا کے لئے پڑھا جائے گا.
  • آخرت کے کام سے دنیا کمائی جائے گی.
  • مال غنیمت کو زاتی جاگیر سمجھ لیا جائے گا.
  • امانت کو لوٹ کا مال سمجھا جائے گا.
  • زکٰوۃ کو جرمانہ سمجھا جائے گا.
  • سب سے رزیل آدمی قوم کا لیڈر اور قائد بن جائے گا.
  • آدمی اپنے باپ کی نافرمانی کرے گا.
  • اور اپنی ماں سے بد سلوکی کرے گا.
  • دوست کو نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کریں گے.
  • شوہر بیوی کی اطاعت کرے گا.
  • بدکاروں کی آواذیں مسجدوں سے بلند ہوں گی.
  • گانے والی عورتوں کی تعظیم اور تکریم کی جائے گی.
  • گانے بجانے اور موسیقی کے آلات کو سنبھال کر رکھا جائے گا.
  • سر راہ شرابیں پی جائیں گی.
  • ظلم کو فخر سمجھا جائے گا.
  • انصاف بکنے لگے گا یعنی عدالتوں میں انصاف فروخت ہو گا.
  • پولیس والوں کی کثرت ہو جائے گی.
  • قرآن کریم کو نغمہ سرائی کا ذریعہ بنایا جائے گا یعنی موسیقی کی لے میں تلاوت کی جائے گی.
  • درندوں کی کھال کے موزے بنائے جائیں گے.
  • امت کے آخری لوگ اپنے سے پہلے لوگوں پر لعن طعن کریں گے یعنی تنقید کریں گے.
  • سرخ آندھیاں تم پر اللہ کی طرف سے آئیں گی.
  • زلزلے آئیں گے.
  • لوگوں کی صورتیں بدل جائیں گی.
  • آسمان سے پتھر برسیں گے یا اللہ کی طرف سے کوئی عذاب آ جائے گا.

Entry filed under: Islam : اسلام. Tags: , , , , , , .

اردو لطیفے اسے تقدیر کہتے ہیں…….

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed


A Place For Indian And Pakistani Chatters

Todd Space Social network

زمرے

RSS Urdu Sad Poetry

  • GHAZAL BY SAGHAR SIDDIQUI مارچ 1, 2015
    Filed under: Ghazal, Nazam, Saghir Siddiqui, Urdu Poetry Tagged: FAREB, Ghazal, Ghazal by Saghir Siddiqui, NASHEMAN, Pakistani Poetry Writer, QAYAMAT, Sad Urdu Poetry, SAGHAR, Saghir Siddiqui, SHAGOOFAY, SHETAN, TERI DUNIYA MAI YA RAB, Urdu, Urdu Adab, Urdu Poetry, Urdu shayri, ZEEST
  • چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں فروری 28, 2015
    چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ھے پیش قدمی سے مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کے یہ جلوئے پرائے ہیں میرے ہمراہ اب ہیں رسوائیاں میرے ماضی […] […]
  • Dil main Thkana اکتوبر 6, 2012
    درد کا دل میں ٹھکا نہ ہو گیا زندگی بھر کا تماشا ہو گیا مبتلائے ھم بھی ہو گئے ان کا ہنس دینا بہانا ہو گیا بے خبر گلشن تھا میرے عشق سے غنچے چٹکے راز افشا ہو گیا ماہ و انجم پر نظر پڑنے لگی ان کو دیکھے اک زمانہ ہو گیا تھے نیاز […] […]
  • Ghazal-Sad Poetry ستمبر 9, 2012
    Ghazal-Sad PoetryFiled under: Bazm-e-Adab, Ghazal, Meri Pasand, My Collection, Pakistani writers, Picture Poetry, Poetry, Poetry Collection, ROMANTIC POETRY, Sad Poetry, Uncategorized, Urdu, Urdu Khazana, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Point, Urdu Station, Urdu Time, Urdu translation Tagged: ahmed faraz, Bazm-e-Adab, Female Writer, Ikhlaki Kahanian, Imran […]
  • Ik tere rooth janne say اگست 28, 2012
    تیرے روٹھ جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا پھول بھی کھلیں گے تارے بھی چمکیں گے مینا بھی برسے گی ھاں مگر کسی کو مسکرانہ بھول جائے گا “اک تیرے روٹھ جانے سے” Filed under: Nazam, Urdu Poetry Tagged: Faraq, ik teray, Indian, Muhabbat, Muskurana, Nahi, Nazam, nazm, Pakistani, Poem, Poetry, Romantic Urdu Poetry, […] […]
  • yadoon ka jhoonka اگست 13, 2012
    یادوں کا اک جھونکا آیا ھم سے ملنے برسوں بعد پہلے اتنا رٰوئے نہیں تھے جتنا روٰئے برسوں بعد لمحہ لمحہ گھر اجڑا ھے، مشکل سے احساس ہوا پتھر آئے برسوں پہلے ، شیشے ٹوٹے برسوں بعد آج ہماری خاک پہ دنیا رونے دھونے بیٹھی ھے پھول ہوئے ہیں اتنے سستے جانے کتنے برسوں بعد […] […]
  • Log Mosam Ki tarah Kaisay Badal Jaty Hain-Urdu Gazhal جولائی 29, 2012
    Log Mosam Ki tarah Kaisay Badal Jaty Hain-Urdu Gazhal Filed under: Bazm-e-Adab, Dil Hai Betaab, Meri Pasand, My Collection, Nazam, Pakistani writers, Picture Poetry, Poetry Collection, Sad Poetry, Urdu Khazana, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Point, Urdu Station, Urdu Time, Urdu translation Tagged: Bazm-e-Adab, Best Urdu Poetry, Dil Hai Betaab, Marsia Sad P […]
  • Mera Qalam Meri Soch Tujh Se Waabasta – Romantic Urdu Poetry جولائی 21, 2012
    MERA QALAM MERI SOCH TUJH SE WAABASTA – ROMANTIC URDU POETRY Mera qalam meri soch tujh se waabasta Meri to zeest ka her rang tujh se waabasta Lab pe jo phool they khushiyon k sab tere hi they Aaj is aankh k aansu b tujh se waabasta Hum kisi b rah pe chalen paas tere […]
  • Kabhi Khawabon Main Milain-Pakistani writers جولائی 12, 2012
    Kabhi Khawabon Main Milain-Pakistani writers Filed under: Pakistani writers Tagged: ahmed faraz, BEST URDU NOVELS, Female Writer, Ikhlaki Kahanian, Imran Series, Islamic Books, Islamic Duayen, Jasoosi Duniya, JASOOSI KAHANIAN, Jasoosi Novels, Mazhar Kaleem, Meri Pasand, My Collection, Night Fighter, Pakistani Writers, PARVEEN SHAKIR, Poetry Collection, roman […]
  • Ghazal-Sad Poetry جولائی 4, 2012
    Ghazal-Sad PoetryFiled under: Bazm-e-Adab, Meri Pasand, My Collection, Pakistani writers, Picture Poetry, Poetry, Poetry Collection, Poetry Urdu Magazine, ROMANTIC POETRY, Sad Poetry, Uncategorized, Urdu, Urdu Khazana, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Point, Urdu Station, Urdu Time, Urdu translation Tagged: ahmed faraz, Bazm-e-Adab, Female Writer, Ikhlaki Ka […]

%d bloggers like this: