الطاف حسین حالی

اگست 2, 2010 at 13:00 تبصرہ کیجیے

خواجہ الطاف حسین حالی اگر غزل گوئی ترک کر کے نیچرل اور قومی و اصلاحی شاعری کی طرف نہ آتے تو آج غزل کے چند بڑے شاعروں میں سے ہوتے۔
حالی نے اٹھارہ انیس سال کی عمر میں شاعری کاآغاز کیا۔ اس وقت ہندوستان کی فضا غالب، مومن ،ذوق، شیفتہ اور ظفر کی نواوں سے گونج رہی تھی۔حالی نے مرزا غالب کی شاگردی اختیار کی۔ غالب حالی کے رنگ تغزل اور جوش طبع کی تعریف کرتے تھے۔حالی نے شعر میں وہی رنگ اختیار کیا جو غالب،مومن ، شیفتہ اور آزردہ کا تھا۔چونکہ حالی اردو میں نیچرل اور قومی شاعری کے بانیوں میں سے ہے اس لیے لوگوں نے ان کی غزل کو نظر انداز کر دیا۔حالانکہ ان کی غزل کا رنگ بہت ہی موثر اور دل نشین ہے۔حالی کو غالب سے بڑی محبت اور عقیدت تھی۔غالب کی وفات پر دیگر شاگردوں اور معاصرین نے بھی مرثیے لکھے مگرجو مرثیہ حالی نے لکھا وہ اپنی مثال آپ ہے اور اردو مرثیے کی تاریخ میں ایک شہکار کا درجہ رکھتا ہے۔
حالی 1819میں پانی پت میں پیدا ہوئے۔پانی پت ہی میں حضرت بوعلی قلندر کا مزار پر انوار ہے جن کی روحانی حکومت کا ثبوت اس حکایت سے ملتا ہے جو حضرت علامہ اقبال نے اپنی مثنوی اسرار و رموز میں بیان کی ہے۔خواجہ حالی کے سر سے ان کا والدین کا سایہ بچپن ہی سے اٹھ گیا تھا۔ قدرت نے حالی کی طبیعت میں ایک جوہر خاص ودیعت کیا تھا۔ انہیں پہلے قرآن مجید حفظ کرایا گیا ۔پھر آپ نے میر ممنون دہلوی کے بھتیجے سید جعفری سے ادب کے علاوہ فارسی پڑھی اوراس میں مہارت حاصل کی۔پھر حاجی اسماعیل انصاری سے صرف و نحو پڑھی۔پانی پت کے مشہور علما و فضلا مولوی عبدالرحمن، مولوی محب اللہ، اور مولوی قلندر علی سے منطق ، فلسفہ، حدیث اور فقہ کا سبق لیا۔ عربی تعلیم کے لیے دلی گئے اور وہیں سے ایک عربی رسالہ بھی جاری کیا۔اسی اثنا میں حالی کی شادی ہو گئی اور آپ ضلع حصار کے کلکٹر کے دفتر میں ملازم ہو گئے۔ تھوڑے ہی عرصے بعد 1857 کا انقلاب برپا ہوا اور آپ ملازمت چھوڑ کر پانی پت چلے آئے جہاں کچھ عرصہ بیکار بیٹھے رہے۔
1874 میں محکمہ تعلیم پنجاب کے ڈائریکٹر کرنل ہائرائیڈ نے لاہور میں ایک نئی قسم کے مشاعرے کی بنیاد ڈالی جس میں نظم کے لیے کوئی عنوان تجویز کیا جاتا تھا۔ ان مشاعروں کے روح رواں خواجہ حالی، محمد حسین آزاد اور مرزا ارشد گورگانی تھے۔ یہاں سے حالی کی نیچرل شاعری کا آغاز ہوا۔انہی ایام میں سر سید نے حالی کو قوم کی طرف متوجہ کیا ۔ چنانچہ انہی کی تحریک پر انہوں نے 1871 میں مسدس حالی لکھی۔

الطاف حسین حالی کی شاعری

***********************


Entry filed under: Urdu Adab : اردو ادب. Tags: , , , , , , , , , , .

Allah ke Zikar ke Fazeelat ملی نغمہ : ماؤں کی دعا

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed


A Place For Indian And Pakistani Chatters

Todd Space Social network

زمرے

RSS Urdu Sad Poetry

  • GHAZAL BY SAGHAR SIDDIQUI مارچ 1, 2015
    Filed under: Ghazal, Nazam, Saghir Siddiqui, Urdu Poetry Tagged: FAREB, Ghazal, Ghazal by Saghir Siddiqui, NASHEMAN, Pakistani Poetry Writer, QAYAMAT, Sad Urdu Poetry, SAGHAR, Saghir Siddiqui, SHAGOOFAY, SHETAN, TERI DUNIYA MAI YA RAB, Urdu, Urdu Adab, Urdu Poetry, Urdu shayri, ZEEST
  • چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں فروری 28, 2015
    چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ھے پیش قدمی سے مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کے یہ جلوئے پرائے ہیں میرے ہمراہ اب ہیں رسوائیاں میرے ماضی […] […]
  • Dil main Thkana اکتوبر 6, 2012
    درد کا دل میں ٹھکا نہ ہو گیا زندگی بھر کا تماشا ہو گیا مبتلائے ھم بھی ہو گئے ان کا ہنس دینا بہانا ہو گیا بے خبر گلشن تھا میرے عشق سے غنچے چٹکے راز افشا ہو گیا ماہ و انجم پر نظر پڑنے لگی ان کو دیکھے اک زمانہ ہو گیا تھے نیاز […] […]
  • Ghazal-Sad Poetry ستمبر 9, 2012
    Ghazal-Sad PoetryFiled under: Bazm-e-Adab, Ghazal, Meri Pasand, My Collection, Pakistani writers, Picture Poetry, Poetry, Poetry Collection, ROMANTIC POETRY, Sad Poetry, Uncategorized, Urdu, Urdu Khazana, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Point, Urdu Station, Urdu Time, Urdu translation Tagged: ahmed faraz, Bazm-e-Adab, Female Writer, Ikhlaki Kahanian, Imran […]
  • Ik tere rooth janne say اگست 28, 2012
    تیرے روٹھ جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا پھول بھی کھلیں گے تارے بھی چمکیں گے مینا بھی برسے گی ھاں مگر کسی کو مسکرانہ بھول جائے گا “اک تیرے روٹھ جانے سے” Filed under: Nazam, Urdu Poetry Tagged: Faraq, ik teray, Indian, Muhabbat, Muskurana, Nahi, Nazam, nazm, Pakistani, Poem, Poetry, Romantic Urdu Poetry, […] […]
  • yadoon ka jhoonka اگست 13, 2012
    یادوں کا اک جھونکا آیا ھم سے ملنے برسوں بعد پہلے اتنا رٰوئے نہیں تھے جتنا روٰئے برسوں بعد لمحہ لمحہ گھر اجڑا ھے، مشکل سے احساس ہوا پتھر آئے برسوں پہلے ، شیشے ٹوٹے برسوں بعد آج ہماری خاک پہ دنیا رونے دھونے بیٹھی ھے پھول ہوئے ہیں اتنے سستے جانے کتنے برسوں بعد […] […]
  • Log Mosam Ki tarah Kaisay Badal Jaty Hain-Urdu Gazhal جولائی 29, 2012
    Log Mosam Ki tarah Kaisay Badal Jaty Hain-Urdu Gazhal Filed under: Bazm-e-Adab, Dil Hai Betaab, Meri Pasand, My Collection, Nazam, Pakistani writers, Picture Poetry, Poetry Collection, Sad Poetry, Urdu Khazana, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Point, Urdu Station, Urdu Time, Urdu translation Tagged: Bazm-e-Adab, Best Urdu Poetry, Dil Hai Betaab, Marsia Sad P […]
  • Mera Qalam Meri Soch Tujh Se Waabasta – Romantic Urdu Poetry جولائی 21, 2012
    MERA QALAM MERI SOCH TUJH SE WAABASTA – ROMANTIC URDU POETRY Mera qalam meri soch tujh se waabasta Meri to zeest ka her rang tujh se waabasta Lab pe jo phool they khushiyon k sab tere hi they Aaj is aankh k aansu b tujh se waabasta Hum kisi b rah pe chalen paas tere […]
  • Kabhi Khawabon Main Milain-Pakistani writers جولائی 12, 2012
    Kabhi Khawabon Main Milain-Pakistani writers Filed under: Pakistani writers Tagged: ahmed faraz, BEST URDU NOVELS, Female Writer, Ikhlaki Kahanian, Imran Series, Islamic Books, Islamic Duayen, Jasoosi Duniya, JASOOSI KAHANIAN, Jasoosi Novels, Mazhar Kaleem, Meri Pasand, My Collection, Night Fighter, Pakistani Writers, PARVEEN SHAKIR, Poetry Collection, roman […]
  • Ghazal-Sad Poetry جولائی 4, 2012
    Ghazal-Sad PoetryFiled under: Bazm-e-Adab, Meri Pasand, My Collection, Pakistani writers, Picture Poetry, Poetry, Poetry Collection, Poetry Urdu Magazine, ROMANTIC POETRY, Sad Poetry, Uncategorized, Urdu, Urdu Khazana, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Point, Urdu Station, Urdu Time, Urdu translation Tagged: ahmed faraz, Bazm-e-Adab, Female Writer, Ikhlaki Ka […]

%d bloggers like this: